بھٹکل:4/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کائی کنی دیہات کے گوڈر گدے کے ایک گھر میں بدھ کی دیر رات اچانک آگ بھڑکنے کے نتیجےمیں گھریلو اشیا ء جل کر خاکستر ہوگئی ہیں البتہ گھر کےتمام افراد محفوظ رہ گئے۔
گھر مالک کی شناخت رنگا سبرائے نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گھر میں موجود قیمتی سامان ، کپڑے ، بچوں کی اسکولی کتابیں سمیت تمام چیزیں جل کر خاک ہوگئی ہیں۔ آگ لگتے ہی پاس پڑوس کے لوگوں نے فوری حرکت میں آکر جس طرح آگ کو بجھانے کی کامیاب کوشش کی جس کے نتیجے میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ماولی تحصیل افسر جان باشا اور ولیج اکاؤنٹنٹ گڈپا اور معاون شری نواس مڈیوال نے جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد نقصانات کاجائزہ لیاہے۔